ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلورمندرکے پجاری کے گھر پر ڈاکہ ڈالنے کے الزام میں پانچ گرفتار

مینگلورمندرکے پجاری کے گھر پر ڈاکہ ڈالنے کے الزام میں پانچ گرفتار

Tue, 18 Oct 2016 01:19:10    S.O. News Service

منگلورو17؍اکتوبر(ایس او نیوز) ابھی پچھلے دنوں ہتھیاروں سے لیس لٹیروں کے ذریعے درگا پرمیشور کٹیل مندر کے پجاری واسو دیوا آسرناکے گھر پر ڈاکہ زنی کا جو سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا تھا اس ضمن میں پولیس نے 5 لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے

پولیس کمشنر چندرا شیکھر نے پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا کہ ڈاکہ زنی اور لوٹ مارکے اس معاملے کو سلجھانے کے لئے پولیس کی چار ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ گرفتار شدگان کی شناخت سدھیندرا ایچ کے عرف سوشیندرا (۳۳ سال) ،چیدانندا(۳۳ سال)،سورج کمار (۳۵ سال)،سریش کمار (۴۰سال) اور سدا شیوا شیٹی (۴۹ سال) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ۔پولیس کے بیان کے مطابق ملزمین کے پاس سے چار لاکھ 25 ہزار روپے نقد،ایک سونے کا پینڈنٹ،پانچ موبائل فون اورایک کار ضبط کی گئی ہے۔کلیدی ملزم سدھیندرا نے قرضہ لیا ہوا تھا اور اس کی ادائیگی کے لئے اس جرم کامنصوبہ بنایا اور دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر اس کو انجام دیا گیا۔

بتایا گیا  ہے کہ سدھیندرا اور دیگر نے منصوبہ بندی کرکے اہم معلومات لیزو اور دیگر چند مفرور ملزمین کو پہنچائی جنہوں نے ڈاکہ زنی اور لوٹ کی کارروائی انجام دی۔پولیس ان مفرور ملزمین کوگرفتار کرنے کے لئے کوشاں ہے۔گرفتار شدہ ملزم سریش کمار ایک سرکاری ملازم ہے جو کٹیل مندر کے پی آر او کے عہدے پر فائز ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فورنسک اور ٹیکنیکل ماہرین کی مدد سے ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی ملی ہے۔


Share: